سعودی عرب میں غیر ملکی انجینئرزکی تعداد میں کمی

ریاض (سی این پی)سعودی انجینئرز کونسل نے کہا ہے کہ اصلاحاتی پالیسی کی بدولت غیر ملکی انجینئرز کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے جبکہ مقامی انجینیئرز کا تناسب بڑھ کر 24 فیصد تک پہنچ گیاہے۔ میڈیاکے مطابق سعودی انجینئرز کونسل کا کہناہے کہ کونسل نے ای خدمات کو جدید خطوط پر استوار کیا ، لائحہ جات اور انجینئرنگ کے پیشوں کے قانون پر عمل درآمد سختی کے ساتھ کرایا اور نئے قوانین و ضوابط کو متعلقہ اداروں کے ساتھ جوڑا جس کے بعد تمام اداروں میں غیر ملکی انجینئرز کی تعداد کم ہونا شروع کر گئی ہے۔ سعودی انجینیئرز کونسل کے ترجمان انجینیئر عبدالناصر العبداللطیف کا کہنا کہ کونسل میں رجسٹرڈ مقامی انجینیئرز 24 فیصد ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعداوشمار کے مطابق رجسٹرڑ انجینیئرز کی تعداد ایک لاکھ 61ہزار 597 ہے جن میں سے38581سعودی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں