لاک ڈاؤن کا 147واں روز،کمشیر میں معمولات زندگی درہم برہم،عالمی برادری خاموش تماشائی بن گئی

سری نگر(سی این پی) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 147 واں روز ہے جبکہ وادی میں معمولات زندگی درہم برہم ہےجسکی وجہ سے کشمیریوں کوادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تفصیلات کے مطابقوادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 147 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان ، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور حالات تاحال بدستورکشیدہ ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے اور بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔جسکے مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کی سب سے بڑی میں تبدیل ہو چکا ہے،عالمی برادری بھی کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں ناکام ہے،کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں