پی ایچ ایف کا پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کااعلان

کراچی(سی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نےسال بھرکےکلینڈر ایونٹس کا اعلان کرتے ہوئے اکتوبر میں پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کااعلان کر دیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سےاعلان کیے گئےسال بھرکےکلینڈرایونٹس کے مطابق ویمن جونیئر ٹیم 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں جونیئر ویمن ایشیا کپ میں شرکت کرےگی جبکہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اپریل مئی میں ٹریننگ ٹور کرے گی۔قومی ٹیم 29ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی اور سلطان اذلان شاہ کپ 11 سے 18 اپریل تک ملائیشیا میں شیڈول ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ جون جولائی میں قومی سینئر ٹیم ٹریننگ ٹور کرے گی جبکہ 4 سے 12 جون تک قومی جونیئر ٹیم ڈھاکہ میں جونیئر ایشیا کپ میں حصہ لےگی۔قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت کرے گی اورایشین چیمیئنز ٹرافی 17 سے 27 نومبر تک ڈھاکہ میں شیڈول ہے۔قومی ٹیم کے ٹریننگ ٹور کے مقام اور میچز کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تاہم پی ایچ ایف نے اکتوبر میں پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کااعلان بھی کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں