کوالالمپور(سی این پی)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلم ممالک کو متحد ہونے کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد نے جنرل قاسم سلیمانی کی موت کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو بیرونی خطرات سے بچنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا، یہ حملہ دہشت گردی کو بڑھاوا بھی دے سکتا ہے۔ملائیشین صدر کا کہنا تھا کہ یہ مسلم امہ کے لیے بہتر وقت ہے کہ وہ ایک ہوجائیں، ہم اب زیادہ محفوظ نہیں ہیں، اگر کوئی کسی کی تضحیک کرتا ہے یا کچھ کہتا ہے جسے کوئی شخص پسند نہیں کرتا، یہ اس شخص کے لیے جائز ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک سے ڈرون حملہ کرے اور شاید مجھے ماردے۔دوسری جانب جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت پر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایرانی سفارتخانے کے باہر متعدد خواتین نے احتجاج کیا اور امریکا کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر