لفظ’ انشا اللہ ‘جرمنی میں سرکاری طور پر تسلیم

برلن(سی این پی)جرمنی میں عربی لفظ انشااللہ کی مقبولیت اور اس کے زیادہ استعمال کو دیکھتے ہوئے انشا اللہ کو جرمن لفظ کے طور تسلیم کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق جرمنی کی معروف ترین لغت ڈوڈن میں عربی لفظ انشا اللہ کو سرکاری طور پر جرمن لفظ تسلیم کرلیاگیا ہے۔لفظ انشا اللہ کو فوری طور پر لفظ انشا اللہ ڈیجیٹل لغت میں ڈالا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیاکہ اسے کاغذی لغت میں کب شامل کیاجائیگا ۔ اس سے قبل ترک لفظ اوہا کو بھی جرمن لفظ کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں