تہران(سی این پی) ایران کی قدس فورس کے نئے سربراہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا انتقام لینے کا پھر اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے ایرانی کمانڈر اسماعیل قا آنی نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے پاس 13 مقامات ہیں جن کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔القدس فورس کے نئے کمانڈر نے کہا کہ سب سے کمزور ٹارگٹ بھی امریکا کے لیے ڈرائونا خواب ثابت ہوگا، خیال رہے کہ اسماعیل قا آنی کو قاسم سلیمانی کی موت کے بعد چار دن قبل پاسداران انقلاب اسلامی القدس بریگیڈ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔نئے ایرانی کمانڈر کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں دیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کے 52 اہم مقامات امریکی نشانے پر ہیں، اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیں گے، امریکی حملہ تیز ہوگا اور انتہائی شدت سے کیا جائے گا۔ادھر آج ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکا کی جانب سے جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا اقدام احمقانہ قرار دے کر کہا کہ امریکا تاریخی جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ امن کے لیے کام کر رہا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی تسلط سے نجات کے لیے نظریے میں تبدیلی کی ضرورت ہے، امریکا نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ جنگ اور خون خرابے کا ہے، جب کہ ایران امن پسند ملک ہے اور پڑوسیوں سمیت سب سے امن چاہتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای بھی امریکا سے جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر