سا پالو(سی این پی) برازیل میں آدھی رات کے وقت نامعلوم شخص نے سڑک پر سوئے ہوئے بے گھر شخص کو آگ لگا دی، حملے کا شکار شخص اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔یہ ہولناک واقعہ برازیل کے شہر سا پالو میں پیش آیا۔ سرویلنس کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے گھر شخص ایک گتے کے ڈبے میں سڑک کنارے سو رہا ہے، اس دوران ایک نامعلوم شخص اس کے قریب آکر اس پر آتش گیر مادہ پھینک کر فرار ہوجاتا ہے۔بے گھر شخص زمین پر رینگ کر آگ سے دور بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس دوران قریب سے گزرنے والی گاڑیوں سے 2 افراد اتر کر آگ بجھانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔حادثے کا شکار شخص کی شناخت کارلوس رابرٹو کے نام سے ہوئی جبکہ اس کی عمر39 سال ہے۔کارلوس کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم اس کا جسم 70 فیصد جھلس چکا تھا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس نے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس کی پشت، ٹانگیں اور چہرہ تھرڈ ڈگری برن کا شکار ہوا۔پولیس کو جائے وقوع سے فیول کے گیلن بھی ملے ہیں، مزید تفتیش کے لیے پولیس علاقے کے مزید سرویلنس کیمرے بھی چیک کر رہی ہے۔قریب رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص گزشتہ ایک سال سے یہیں پڑائو ڈالے ہوا تھا۔ لوگ آتے جاتے ہوئے اسے کبھی کبھار کچھ کھانے پینے کو دے دیا کرتے تھے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر