قومی ریسلر انعام بٹ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

گوجرانوالہ(سی این پی )ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ،تفصیلات کے مطابق قومی ریسلر انعام بٹ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔بارات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ گزشتہ رات انعام بٹ کی مہندی کی رسم ادا کی گئی جس میں شرکت کے لیے وہ گھوڑے پہ سوار ہو کر مقامی ہال پہنچے جہاں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شاندار استقبال کیا۔ریسلر انعام بٹ مہندی کی تقریب کے لیے شلوار کرتے میں ملبوس تھے ۔مہندی کے فنکشن کو چارچاند لگانے کے لئے قومی ریسلر نے دوستوں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ مہندی کی رسم میں گھوڑا ڈانس اورآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔مہندی کی تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع دیسی گھی سے بنے کھانوں ، حلوہ پوری ، حلیم چاول سمیت کئی پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ ریسلر انعام بٹ کی خوشی میں شرکت کے لیے ممتاز پہلوانوں سمیت متعدد معززین شہر سمیت ان کے چاہنے والوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ قومی ریسلر کی دعوت ولیمہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ایک دن بعد 10جنوری کو ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں