جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی سےٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا، بین سٹوکس

پورٹ الزبتھ (سی این پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریکن ٹیم کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے پروٹیز ٹیم کو 189 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 16 جنوری سے پورٹ الزبتھ میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں بین سٹوکس نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری قائم کریگی، جس کے لئے ہم نے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سٹوکس نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کی ٹیم کو بہت کمی محسوس ہوگئی تاہم اس سے ٹیم کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں