صنعا(سی این پی)یمن میں اساتذہ کی انجمن نے انکشاف کیا ہے کہ باغی حوثی ملیشیا کئی دنوں سے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں کثرت کے ساتھ اجلاسوں کا انعقاد کر رہی ہے،نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر حوثی ملیشیا اسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ پر دبا ئوڈال رہی ہے کہ وہ صبح کی اسمبلی میں طلبہ کو وفاداری کا حلف دہرانے کا پابند بنائیں۔تفصیلات کے مطابق یمنی اساتذہ کی انجمن کے میڈیا ذمے دار یحیی الیناعی نے بتایا کہ حوثی جماعت(ملک کے انتہائی شمال میں اپنے گڑھ) صعدہ صوبے میں اپنے تجربے کو بقیہ تمام زیر قبضہ علاقوں میں لاگو کرنا چاہتی ہے۔صعدہ صوبے میں 2014 سے اسکولوں میں طلبہ صبح کی اسمبلی کے اختتام پر قومی ترانے کے بجائے حوثیوں کے سربراہ عبدالملک بدر الدین الحوثی کی وفاداری کی عبارتوں پر مشتمل حلف دہراتے ہیں۔الیناعی نے انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیا نے پرائمری اور اعلی ثانوی مراحل کے نصاب میں 2014کے ایڈیشن میں 234 ترامیم کیں یہ تمام تر ترامیم نصاب سے متعلق کمیٹی سے رجوع کیے بغیر کر دی گئیں۔یحیی الیناعی کے مطابق حوثی ملیشیا نے نصاب سے متعلق کمیٹی کو معطل کر کے اسے اپنے اجلاس منعقد کرنے اور ذمے داریاں انجام دینے سے روک دیا ہے،کمیٹی کو ایک دوسری کمیٹی سے بدل دیا گیا ہے جو یحیی الحوثی حوثیوں کے سربراہ کا بھائی اور باغیوں کی عالمی سطح پر غیر تسلیم شدہ حکومت میں وزیر تعلیم نے اپنی جماعت کے ہمنوا ماہرین تعلیم کو شامل کر کے تشکیل دی۔تعلیمی ذرائع کے مطابق یمن میں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں 8 ہزار سے زیادہ اسکول واقع ہیں۔ حوثی جماعت ان اسکولوں کو اپنے منصوبے کے واسطے کام میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔اس سلسلے میں اسکولوں کی انتظامیہ کو فرقہ وارانہ سرگرمیوں اور ایونٹس پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد حوثی جماعت کی فرقہ وارانہ سوچ کا زہر طلبہ اور اساتذہ کے ذہنوں میں گھولنا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر