آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان پہلاوارم اپ میچ آج نائیجیریا کے خلاف کھیلے گا

پریٹوریا(سی این پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ آج نائیجیریا کے خلاف کھیلے گا، انڈر19 ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، ان ٹیموں میں میزبان جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت، جاپان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، نائیجیریا، سکاٹ لینڈ، زمبابوے، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور افغانستان شامل ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ سی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے، گرین شرٹس اپنا پہلا وارم اپ اتوار کو نائیجیریا اور دوسرا 14 جنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 19 جنوری کو سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، یہ میچ پوچیف سٹروم کے مقام پر کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں پلے آف مرحلے کےلئے کوالیفائی کریں گی، پلے آف مرحلہ 28 جنوری سے شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 6 اور 7 فروری جبکہ فائنل 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں