چین میں گزشتہ35 سالوں میں اساتذہ کی تعداد میں80 فیصد کا اضافہ

بیجنگ(سی این پی) چین میں گزشتہ روز35 واں یوم اساتذہ منایا گیا۔ چین کی وزارت تعلیم کی جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں اساتذہ کی تعداد ایک کروڑ66 لاکھ 28 ہزار300 تک پہنچ چکی ہے ، جس میں35 سا ل پہلے کے مقابلے میں تقریبا 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تنخواہ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کمائی کے لحاظ سے یہ شعبہ ملک بھر کی 19 صنعتوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آتا ہے۔مرکزی خزانہ اساتذہ کے لئے زیادہ خرچ کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں