واشنگٹن (سی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو تاریخ کی بدترین اسپیکر قرار دیدیا۔ان کا کہنا ہے کہ ڈیمو کریٹس نے ایوان میں امریکی تاریخ کا غیرشفاف ترین کام کیا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مواخذے کی کوشش سے ڈیمو کریٹس کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیمو کریٹس جو کام خود نہ کرسکے اب وہ ری پبلکنز سے کہہ رہے ہیں، ڈیمو کریٹس ایوان میں مجھے قصور وار ثابت نہیں کرسکے، امریکی عوام کے لیے مواخذے سے زیادہ اہم دوسری چیزیں ہیں۔واضح رہے کہ نینسی پلوسی نے مواخذے کا معاملہ اگلے ہفتے سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے سینئر ارکان کانگریس کی معیت میں اردن کے دورے کی شدید مذمت کی تھی جس میں انھوں نے اردنی حکام کے ساتھ شام کی صورت حال پر تبادلہ کیا۔انہوں نے شامی بحران کو اوباما انتظامیہ کی تباہ کن میراث قرار دیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ صدر اوباما نے شام میں کس بات کو سرخ لکیر قرار دیا تھا؟ایک ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نینسی پلوسی اردن کا دورہ کرنے والے ایک 9 رکنی وفد کی قیادت کر رہی ہیں جس میں آدم شیف نامی بد عنوان شخص شامل ہے تاکہ شام کی صورت حال کی تحقیقات کر سکیں۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی