واشنگٹن(سی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب میں ملکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا ایران حالیہ کشیدگی کے بعد سعودی عرب پر مبینہ حملوں کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس کے باعث ریاض حکومت ملک میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی چاہتی ہے۔صدر ٹرمپ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر رقم مل گئی ہے، ہم نے سعودی عرب کو کہا کہ اور فوجی چاہئیں تو مزید رقم دیں، ہمارے ریاض حکومت سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔خیال رہے کہ یمنی سرزمین سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال باغیوں نے سعودی تنصیبات پر کئی میزائل داغے جبکہ شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔مذکوہ حملوں کے تناظر میں سعودی عرب پر سیکیوٹی خطرات منڈلارہے ہیں۔ امریکا ایران حالیہ کشیدگی کے ردعمل میں بھی سعودی عرب پر حملے کے خدشات ہیں۔ جس کا اظہار انتظامیہ کرچکی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی