چین کی مشہور پیڈل فش کی نسل مکمل طور پر معدوم

بیجنگ(سی این پی)چین کی شارک نسل کی پیڈل فش، جسے تازہ پانیوں میں پائی جانے والی سب سے بڑی شارک کے طور پر جانا جاتا تھا، دنیا سے ختم ہو گئی ہے۔ ان دنوں چین میں انٹرنیٹ پر پیڈل فش کے حق میں اختتامی کلمات پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔چین کی پیڈل فش کو اس کے لمبے تیز دھار جبڑے کی وجہ سے سورڈ فش یعنی تلوار مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کی تاریخ لگ بھگ تین کروڑ چالیس لاکھ سال پرانی ہے۔ یہ عموما 23 فٹ لمبی ہوتی ہے۔۔پیڈل فش کی معدومی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ صرف آزاد ماحول میں پروان چڑھتی ہے اور اسے جوہڑ بنا کر پالا نہیں جا سکتا۔چین کی ماہی پروری سے متعلق اکیڈمی کے سائنس دانوں، کینٹ یونیورسٹی اور چیک ری پبلک کی ساتھ بو ہیمیا یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1970 کے عشرے سے چین کی پیڈل فش کی آبادی مسلسل گھٹ رہی تھی۔ آبادی میں انحطاط کی بڑی وجہ دریائے یانگ زی پر ڈیم کی تعمیر ہے۔ اس ڈیم کے ذریعے دریا کا رخ تبدیل کیا گیا اور 2003 میں اس پر مزید پراجیکٹ تعمیر کیے گئے۔ یہ وہ آخری سال تھا جب اس علاقے میں پیڈل فش کو زندہ حالت میں دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں