تہران (سی این پی)عالمی جوہری توانائی کے ادارے کے عبوری ڈائریکٹر جنرل کورنل فروٹا نے عالمی ایٹمی ایجنسی کی ساکھ اور حیثیت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنے وعدوں کے حوالے سے غیر جانبداراور سنجیدہ ہے اورآئی اے ای اے، ایران جوہری معاہدے پر بدستور قائم رہے گا۔واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے گزشتہ روز بھی اپنی سرکاری ویب سائٹ میں کہا تھا کہ اس ادارے کے عبوری دائریکٹر جنرل کورنل فروٹا نے ایران کے حالیہ دورے کے موقع پر ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فروٹا کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر سیف گارڈ معاہدوں اور اضافی پروٹوکول کے نفاذ کے سلسلے میں عالمی جوہری توانائی ادارہ اور ایران کے مابین تعاون کے تسلسل پر زور دیا گیا۔
پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان
دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی وطن عزیز پر قربان
منظور پشتین اسلام آباد پولیس کے حوالے
تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم
اسلام آبادکے لہتراڑ روڈ پرگاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
میجر شبیر شریف کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہاہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رضاکاروں کا عالمی دن منایا جا رہا
گلا لئی اسماعیل کا نام خواتین دہشتگردوں کی فہرست میں شامل