ناروے حکومت کا پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (سی این پی) ناروے حکومت پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر فراہم کرےگی ، اس رقم سے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ، تحفظ ماحولیات اورقدرتی آفات سےبچاؤکےمنصوبے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اورناروےکےمابین معاہدے پر دستخط ہوگئے ، سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن، سوئس سفیر، اے ڈی بی نمائندے نے دستخط کئے، معاہدہ پاکستان نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ کی مدد کیلئے طے پایا۔معاہدےکےتحت ناروےحکومت پاکستان کو50لاکھ ڈالرفراہم کرے گی، ناروےکی حکومت یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے فراہم کرے گی ، معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ، تحفظ ماحولیات اورقدرتی آفات سے بچاؤ کے منصوبے شامل ہیں۔واضح رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی ، 1.3 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دیے گئے ہیں۔اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھی جائے گی، رقم سے پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔معاہدے کے تحت قرض کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ معاہدے کے تحت 2 پروگراموں پر کام کیا جائے گا، قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا ہے۔ 300 ملین ڈالر توانائی کے شعبے کی اصلاحات اور مالی استحکام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ مذکورہ رقم سے شروع کیے جانے والے منصوبوں سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں