مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار،عالمی مالیاتی فنڈ کی کڑی شرائط پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد(سی این پی) نیا سال عوام پر بھاری،سال2020 کے پہلے تین ماہ میں عوام کو مہنگائی کا سامنا رہے گا، بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے جسکی وجہ سے مہنگائی کا نیا طوفان غریب اور کم آمدن والے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ذرائع کے مطابق نئے سال کے آغاز پر عوام کو ریلیف دینے کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے اورحکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی چار شرائط پرعملدرآمد شروع کر دیا ہے جس سےگیس نرخوں میں 214 فیصد اضافہ متوقع، بجلی بلوں کے ذریعے عوام سے40 ارب وصول ہونگے،عالمی مالیاتی فنڈ کی پہلی شرط کے مطابق 30 جنوری تک نجی پاورکمپنیوں کو مکمل پیداواری صلاحیت پر چلانے کے لیے 155ارب روپے کے سالانہ کیپسٹی چارجز کا 25 فیصد صارفین سےبجلی بلوں کے ذریعےوصول کیا جائے گا جو 40 ارب روپے کے لگ بھگ بنے گا، اسی طرح گیس نرخوں میں مزید 214 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔دوسری شرط کے تحت حکومت 28 فروری تک اپنی آمدن، اخراجات اور بچت سے پارلیمان کو آگاہ کرے گی جبکہ تیسری شرط۔ کے مطابق حکومت 31 مارچ تک اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا بل پارلیمان میں لائے گی جسکے تحت خسارہ پورا کرنے کے لیے نئے نوٹ چھاپنے پر پابندی عائد ہوگی۔چوتھی شرط کے مطابق حکومت ایف اے ٹی ایف کی دو اہم شقوں نو اور دس پر عملدرآمدکرے گی جن کے تحت بینک اپنے صارفین کے لین دین کی کڑی نگرانی کریںگے اورعملدرآمد کرنے والے اداروں پر بینک سیکریسی قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں