موروٹول پلازہ ملازمین کا بارتیوں پر تشدد،متاثرین کاقومی شاہراہ پر دھرنا،اعلی پولیس حکام کی مداخلت پر دھرنا ختم

نوشہروفیروز(سی این پی)مورو ٹول پلازہ ملازمین کی غنڈہ گردی باراتیوں کے ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بارتیوں پر تشدد باراتیوں نے دونوں طرف قومی شاہراہ کو بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق مورو قومی شاہراہ پر قائم ٹول پلازہ پر نور پور سے آنے والی چانڈیہ برادری کی بارات کی راستہ نا دینے پر کماد سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے چپقلش ہوگئی جس ٹول پلازہ ملازمین نے چانڈیہ برادری کے باراتیوں کو برا بھلا کہا جس پر دونوں فریقین میں جھگڑا شروع ہوگیا جس پر ٹول پلازہ ملازمین نے باراتیوں پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے بارات میں شامل عورتیں اور بچے بھی زخمی ہوگئے جس پر بارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا اور دھرنا دے دیا جس کی اطلاع پر پولیس اور موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرین سے مذاکرات کیے جس پر مظاہرین ڈاکٹر رحمت چانڈیو ،اصغر چانڈیو، ممتاز چانڈیو، راہب چانڈیو اور دیگر نے بتایا کہ ہم نے باقاعدہ ٹول ٹیکس ادا کیا ہے مگراسکے باوجود ٹول پلازہ کے عملے نے تشدد کیا ہے ان کے حملے سے معصوم بچے اور عورتیں بھی زخمی ہوئی ہیں ،لہذا ہمیں انصاف دیا جائے اور جب تک عملہ کیخلاف کاروائی نہیں ہوگی قومی شاہراہ کو نہیں کھولیں گے جس پر اعلی پولیس حکام اور موٹروے پولیس کی یقین دہانی پر قومی شاہراہ کو کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں