قومی معیشت مستحکم اورمہنگائی بھی کم ہوگی،وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و پلاننگ اسد عمرکا کہنا ہے کہ ملک میں اس سال مہنگائی میں کمی واقع ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپلاننگ و منصوبہ بندی اسد عمر نےایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کے دوران قومی معیشت مستحکم ہوگی اور مہنگائی بھی کم ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت شرح سود پر فیصد کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ہم نجی اورسرکاری شعبوں کے مابین باہمی تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری کو بہتر بنانے پرکام کر رہے ہیں۔اسد عمرنے کہا کہ ہم معیشت کو مستحکم کرنے اور افراط زر کو کم کرنے کے لئے سود کی شرح کو کم کرنے کے اقدامات بھی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے سندھ کے دارالحکومت میں میگا پراجیکٹس شروع کرنے کااشارہ بھی دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون اور معاونت سے کراچی میں میگاپراجیکٹس کا آغاز کرے گی۔ ہم صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت سندھ کو مکمل مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں کی مدد سے کراچی کے عوام کو بلا امتیاز سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں