جنیوا(سی این پی)پاکستان کیلئے کشمیر پر سفارتی محاذ سے بڑی خبر، انسانی حقوق کونسل میں اٹھاون ممالک نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر دی، مشترکہ بیان میں بھارت کے سامنے 5 مطالبات رکھ دیئے گئے۔اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا، پہلے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ بھارت لوگوں سے جینے کا حق نہ چھینے، دوسرے مطالبے میں کہا گیا مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھایا جائے، تیسرے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے، سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنا چوتھا مطالبہ ہے جبکہ انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل درآمد پانچواں مطالبہ ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کی کمشنر میچل بشلٹ سے بھی ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند، کرفیو اور لاک ڈائون کے خاتمے کا مطالبہ کرنے پر میچل بشلٹ کا شکریہ ادا کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک