کراچی(سی این پی)سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی۔تفصیلات کے مطابق مسلسل تنازعات کے باعث سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے حکومت سندھ اپنے تابع افسر کو آئی جی سندھ لانا چاہتی ہے اور انھیں چند وجوہات پر تبدیل کرنا چاہتی ہے، آئی جی سندھ پہلے روز سے ہی سندھ حکومت سے تعاون نہیں کر رہے اور وزیراعلی ہائوس کی جانب سے جاری احکامات پر عمل نہیں کراتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے کئی اہم اجلاسوں میں بھی آئی جی سندھ غیر حاضر رہے، کابینہ اراکین کی جانب سے کئی مرتبہ آئی جی سندھ کی غیرحاضری پرنوٹس لیا گیا ، آئی جی امن وامان پرپبلک سیفٹی کمیشن اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے، ایک دو مرتبہ آئی جی سندھ کی درخواست پر اجلاس کی تاریخ بھی بڑھائی گئی تاہم آئی سندھ وفاق کے اجلاسوں میں بدستورشرکت کرتے رہے، حلیم عادل شیخ کے معاملے پر بھی وفاق جاکر بریفنگ دی ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے ، جس میں کابینہ نے آئی جی پولیس کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی اور آئی جی سندھ کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔موجودہ آئی جی کی خدمات وفاق کے سپرد ہونے کی صورت میں 3نام زیر غور ہیں ، جن میں مشتاق مہر،کامران فضل اورغلام قادرتھیبوکے نام شامل ہیں۔خیال رہے کہ چند پولیس افسران کے تبادلوں کے معاملے پر سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کئی بار آمنے سامنے آئے، دسمبر میں آئی جی سندھ کلیم امام نے چند افسران کو صوبہ بدر کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان فیصلوں نے پولیس کے مورال اور آئی جی کی کمانڈ کو کمزور کیا ہے۔آئی جی کلیم امام سندھ حکومت کے احکامات کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور افسران کے تبادلے کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے افسران کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا تھا۔
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ