الیکشن کمیشن نے 318 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 70 ممبران قومی اسمبلی اور 12 سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی۔الیکشن کمیشن نے 115 ممبران پنجاب اسمبلی، 60 ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی، 40 ممبران سندھ اسمبلی اور 21 ممبران بلوچستان اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی۔جن اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاق یوزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، سینیٹر حاصل بزنجو، سینیٹر مصدق ملک اور پیر صابر شاہ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ فاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ان اراکین میں شامل ہیں جن کی رکنیت معطل کی گئی۔الیکشن کمیشن نے راجا پرویز اشرف، عامرکیانی، اور خواجہ شیراز کی رکنیت بھی معطل کردی۔پنجاب اسمبلی سے حامد یار ہراج، بلال یاسین، بلال فاروق تارڑ اور چوہدری نثار علی خان نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پنجاب اسمبلی کے اویس لغاری اور دوست محمد مزاری کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی سے سردار یار محمد رند اور ثنا اللہ بلوچ کی رکنیت بھی معطل کر دی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر