تھرپارکر میں غذائی قلت اور دیگر امراض سے مزید تین بچے انتقال کر گئے

تھر پارکر(سی این پی)تھرپارکرمیں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث سرکاری اسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران 30 بچے انتقال کر گئے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں ماہ غذائی کمی اور دیگرا مراض سے اب تک 30 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ سندھ کے ضلع تھر پارکر میں خوراک اور پانی کی کمی کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔صحت کی سہولیات میں کمی کے باعث تھر پارکر کے دور افتادہ علاقوں میں کمسن بچے اکثر غذائیت کی کمی اور جان لیوا بیماریوں کا شکار ہو کر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں