وہاڑی(سی این پی)وہاڑی کے نواحی علاقوں میں ٹڈی دل نے فصلوں کو برباد کرنا شروع کردیا، کماد اور مکئی سمیت دیگر فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں، کسانوں کو دن رات کی محنت بچانے کے لالے پڑ گئے۔وہاڑی میں ڈھول والے کرائے پر بلائے جا رہے ہیں، لوہے کے ٹین بجانے کا کام بھی شروع ہو گیا، ضلعی انتظامیہ صرف ڈپٹی کمشنر آفس کی میٹنگز تک محدود ہو کر رہ گئی، ضلعی انتظامیہ کے علاوہ محکمہ زراعت بھی اس آفت میں کہیں نظر نہیں آ رہا۔ ایک کسان کا کہنا تھا کہ ڈھول بجانے سے ٹڈی نہیں بھاگتی۔ محکمہ زراعت کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ٹڈی دل کی آمد سے آگاہ ہیں، اقدامات کر رہے ہیں۔دوسری جانب عارفوالا میں ٹڈی دل کے حملے سے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں اجڑ گئیں، ساہیوال میں بھی ٹڈی دل سے متعدد دیہات متاثر ہو گئے جبکہ کمیر، ہڑپہ، نائیوالہ بنگلہ اور چیچہ وطنی کے متعدد علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ محکمہ زراعت کی جانب سے ٹڈی دل کے نقصان سے بچنے کیلئے کسانوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر