اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان خون دینے کی نمائشی تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔گزشہ روز فردوس عاشق اعوان ایک فلاحی ادارے میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون دینے سے متعلق آگہی مہم میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔انٹرنیٹ پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ فلاحی ادارے میں آرام دہ کرسی پر بیٹھی خون دے رہی ہیں اور ادارے کا ایک رضاکار ایک ٹوکری لیے کھڑا ہے جس میں خون کی بھری ہوئی بوتل پہلے سے موجود ہے۔فلاحی ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کر رہی ہیں۔لیکن جس چیز کو لیکر فردوس عاشق اعوان کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے وہ یہ ہے کہ معاون خصوصی کے ہاتھ پر جو ڈرپ پائپ موجود ہے وہ سرنج کے بغیر ہے تو پھر بوتل میں خون کہاں سے آیا۔سوشل میڈیا پر فلاحی ادارے میں کی گئی فوٹو شوٹ کو لیکر کی جانے والی تنقید پر فردوس عاشق اعوان بھی خاموش نہ رہیں اور تنقید کرنے والوں کو ترکی بہ ترکی جواب دیا۔سندس فائونڈیشن نے تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات کے حوالے سے آگاہی کمپین کا اجرا کرنا تھا۔اسی ضمن میں میڈیا کوریج ہوئی۔جس کی تصاویر اور فوٹیج کو میڈیا کے بعض حصوں اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن انداز سے پیش کیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔آج اسلام آباد میں بھی ان سے خون دینے کی نمائشی تصویر کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فوٹو شوٹ تھا جس پر منفی پروپیگنڈا کرکے مذاق اڑایا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں کم از کم سماجی محاذ پر دکھی انسانیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر