سیہون(سی این پی)سیہون میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی 18 سالہ سلمی بروہی نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرا دیا۔شہداد کوٹ میں سلمی بروہی اور نثار بروہی پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار ہو کر سیہون کے ایک گیسٹ ہائوس میں رہائش پذیر تھے جہاں 13 جنوری کو لڑکی کے اہل خانہ سیہون پہنچے اور دونوں کو پکڑ لیا۔معاملہ پولیس تک جا پہنچا تو پولیس لڑکی کو بیان کے لیے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کے چیمبر میں لے گئی جہاں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔سلمی بروہی کی شکایت پر سیہون پولیس نے ان کا عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ میں طبی معائنہ کرایا جہاں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔بعدازاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کو معطل کر دیا اور انہیں سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔اب سلمی بروہی نے پولیس کو اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ شوہر اور وکیل کے ساتھ عدالت گئی تو جج نے دونوں کو کمرے سے نکال دیا۔سلمی بروہی نے بتایا کہ جج نے اپنے کمرے میں پوچھا کہ والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہو یا شوہر کے ساتھ؟ جج کو بتایا کہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، اس پر جج نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شوہر کے پاس جانے کا یہی راستہ ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر