اسلام آباد(سی این پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے ملک بھر میں آٹے کے بحران کی وجہ وزیراعظم عمران خان کو قرار دیدیا۔ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر بحران جان بوجھ کر آٹے کا بحران پیدا کیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے نوٹس لینے سے کام نہیں چلے گا کیونکہ عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نواز نے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم آٹے کی قیمت میں اضافے سے متعلق حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور بتایا جائے کہ گندم اور آٹے کے بحران سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے؟ گندم کا اسٹاک کہاں گیا؟ اسمگل ہو گیا؟ ذمے دار کون ہے؟یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر