بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کرنے والے پولیس افسر کیلئے انعام کا اعلان

باڑہ (سی این پی) انسپکٹر جنرل (آئی جی)خیبرپختونخوا نے بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کرنے والے ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک بزرگ اپنی فریاد لے کر تھانے گئے اور اس دوران وہ غلطی سے ایڈیشنل اسٹیشن ہائوس آفیسر(ایس ایچ او )کی کرسی پر بیٹھ گئے۔جب ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین دفتر پہنچے تو بزرگ شہری کو اپنی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر انہیں اٹھانے کے بجائے ان کے برابر میں بیٹھ گئے اور بڑے تحمل سے ان کی بات سنی اور ان کی شکایت درج کی۔واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے ایس ایچ او کی اعلی ظرفی اور عمدہ اخلاقی کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔ایسے میں آئی جی کے پی ثنااللہ عباسی نے ایڈیشنل ایس ایچ او کے اس اقدام کو مثالی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔آئی جی ثنااللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوعقیل امین نے اعلی ظرفی کی مثال قائم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں