پنجاب میں 45 فیصد بجٹ ترقیاتی کاموں پر لگ چکا ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور(سی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 45 فیصد بجٹ ترقیاتی کاموں پر لگ چکا ہے، پنجاب میں وزیر اعلی ہائوس کے اخراجات کو 60 فیصد تک کم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے آٹے کے بحران پر ایکشن لیا ہے، آٹا بحران پر 376 فلور ملز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ 170 فلور ملز کا کوٹہ منسوخ اور تقریبا سوا 9 کروڑ جرمانہ کیا گیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے بحران سے بچایا، پچھلے ڈیڑھ سال سے وزیر اعلی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ پنجاب میں وزیر اعلی ہائوس کے اخراجات کو 60 فیصد تک کم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا گیا، اب جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی سے متعلق کوئی شکوہ نہیں سنائی دیتا۔ قانون سازی کے عمل میں 40 سے زائد بلز منظور ہوئے ہیں۔ کسی بھی اسمبلی میں ایک سال میں اتنی قانون سازی نہیں ہوئی۔ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال 60 فیصد اضلاع میں صحت کارڈ جاری کیے۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 45 فیصد بجٹ ترقیاتی کاموں پر لگ چکا ہے، وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی سے کابینہ اور ارکان صوبائی اسمبلی سو فیصد مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہٹلر مودی کے اقدامات کی وجہ سے کشمیر میں کرفیو ہے، شہریت متنازع قانون پر پورا بھارت اس وقت سراپا احتجاج ہے۔ چین نے بھی کشمیر ایشو پر بھارت سے مقف کلیئر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان کی بدولت دنیا میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں