کے پی حکومت نے آٹے کے مصنوعی بحران کی سازش ناکام بنا دی، شوکت یوسفزئی

پشاور (سی این پی)وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے آٹے کے مصنوعی بحران کی سازش ناکام بنا دی، نان بائی کے روٹی کی قیمت بڑھانے کے مطالبے سے متفق نہیں۔یہ بات انہوں نے آٹے کے بحران سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہی، وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ کے پی میں آٹے کا بحران نہیں ہے، وزیراعلی محمود خان آٹے کی قیمتوں سے متعلق متحرک ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی محمود خان نے آٹے کی سستے داموں میں فراہمی کی ہدایت کی ہے، پنجاب کے آٹے کی دستیابی سے مقامی مارکیٹ پر نمایاں اثرات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں آٹے کا بحران ایک سازش کا حصہ ہے، ذخیرہ اندوز ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے تھے، حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کی سازش ناکام بنادی ہے، ذخیرہ اندوزمصنوعی بحران سے عوام میں بے چینی پھیلانا چاہتے تھے۔صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے پی محمودخان کے بروقت اقدامات کو کریڈٹ جاتا ہے، وزیراعلی محمود خان نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چاروں چیف سیکریٹریز کو ہدایات کی ہیں، حکومت نان بائی کے روٹی کی قیمت بڑھانے کے مطالبے سے متفق نہیں ہے، وزیراعلی نے نان بائی ایسوسی ایشن کو سستے داموں میں آٹے کی پیشکش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں