وزیر اعظم کی ہدایت پر کاروبار میں آسانی کے لیے ایک اور اہم اقدام

اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعظم عمران خان کی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کی مہم جاری ہے اور اس کے تحت پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کار کمپنیوں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی پیداوار اور تلاش کے لیے پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی، ترامیم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم انرجی ٹاسک فورس نے تجویز کی تھیں۔ترامیم کے بعد طے شدہ مدت میں کام مکمل نہ کرنے والی کمپنی کو حکومتی دبا کا سامنا نہیں ہوگا۔ کمپنی کی درخواست پر ورک لائسنس میں 2 سال تک کی توسیع مل سکے گی، کمپنی بغیر دبا ئوکئے تیل کی تلاش کا کام جاری رکھ سکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے ترامیم کے تحت 25 سال تک لیز حاصل کرنے والی کمپنیوں کو بھی سہولت دے دی گئی ہے، لیز کی مدت مکمل ہونے پر 5 سال کی مزید توسیع ملے گی۔مذکورہ فیصلہ کمرشل پروڈکشن بڑھانے کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاکہ تیل کی پیداوار اور تلاش کا کام بلا تعطل جاری رہ سکے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان پیٹرولیم نے سندھ اور بلوچستان میں تیل اور گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیرپور سندھ میں 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی اور کنویں سے یومیہ 152 بیرل تیل بھی حاصل ہوگا۔پی پی ایل کو مرکنڈ بلوچستان سے بھی گیس اور تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا تھا، مرکنڈ کنویں سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور اس کنویں سے 132 بیرل یومیہ تیل کی بھی دریافت کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں