وزیراعلی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے قیام کی منظوری دے دی

لاہور(سی این پی) پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں خون کے امراض سے بچائو کیلئے اہم اقدام کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے قیام کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ادارے کے قیام کی منظوری دے دی۔عثمان بزدار نے میڈیا کو بتایا کہ منصوبے کے حوالے سے ضروری اقدامات جلد طے کئے جائیں، منصوبے پر عمل کے لیے ماہرین سے رابطہ کرکے مشاورت کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ امراض خون میں مبتلا افراد خصوصا بچوں کی جان بچائی جاسکے گی، اہم منصوبے کو رواں برس فعال کیا جائے، بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے، صحت کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں