کراچی(سی این پی)شہرقائد کے میئر وسیم اختر فیملی کے ہمراہ نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میئر وسیم اختر آئندہ ہفتے امریکا سے واپس آئیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی مئیر کراچی ارشد حسن قائم مقام مئیر کراچی کے فرائض انجام دیں گے۔میئر کراچی گزشتہ سال جولائی میں بھی امریکا گئے تھے۔ اس مرتبہ وہ خاندان کے ہمراہ گئے ہیں۔خیال رہے کہ میئرکراچی سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنما وفاقی حکومت سے ناراض ہیں۔ 12 جنوری کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے دوسرے ہی روز 13 جنوری کو وفاقی وزیر اسد عمر ایم کیو ایم پاکستان کو منانے بہادرآباد گئے تھے تاہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے صاف انکار کردیا تھا اور پھر 16 جنوری کو اپنا استعفی بھی وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا واضح موقف ہے کہ جب تک شہری سندھ کے مسائل حل نہیں ہوتے اور معاہدوں پر عمل نہیں ہوتا تو بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ناراض ایم کیو ایم رہنمائوں کو منانے کراچی پہنچے تھے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر