خالدمقبول صدیقی کابینہ میں شمولیت نہیں چاہتے،وفاقی وزیر دفاع

نوشہرہ (سی این پی)وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کاکہناہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں، خالد مقبول صدیقی خود دوبارہ کابینہ میں نہیں آنا چاہتے اسلئے ایم کیو ایم پاکستان وزارت کیلئے دوسرا نام دے گی۔پرویز خٹک نے نوشہرہ مانکی شریف میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم نے مذاکراتی کمیٹی کے سامنے جو مطالبات رکھے ہیں وہ اجتماعی مسائل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے جائز مطالبات حل کیے جائیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ آج الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور منگل کو احتساب بل سے متعلق مذاکرات ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں