کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے3لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (سی این پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے تین لاکھ گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس گندم کی پہلی کھیپ 15 فروری کو ملک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ 31 مارچ تک 3 لاکھ ٹن گندم کی برآمد کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میںملک میں گندم کی قلت پر قابو پانے کے لئے پنجاب اور پاسکو کو اپنے ذخائر میں سے گندم جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاسکو اور پنجاب کے پاس اس وقت 41 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ اقصادی رابطہ کمیٹی نے کاشتکاروں کو سستی کھاد کی فراہمی کے لئے کھاد کی فی بوری 400 روپے جی آئی ڈی سی ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں