چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کا معاملہ،حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا

اسلام آباد(سی این پی) پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کے معاملہ پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ترجمان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق ہو گیا۔حکومت اور اپوزیشن کے مابین سلطان سکندر راجہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔حکومتی ارکان آج وزیراعظم سے اتفاق سے متعلق بات کریں گے اور پارلیمانی کمیٹی آج(21جنوری)دن 12 بجے ناموں کا اعلان کرے گی۔ 2ممبران الیکشن کمیشن اپوزیشن اور چیف الیکشن کمشنر حکومتی ناموں سے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط کاجواب دیا۔جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنرکیلئے تین نام تجویزکردیے۔شہباز شریف نے ناصر محمود کھوسہ،اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے نام تجویز کیے گئیتھے ،وزیر اعظم نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام تجویز کیے ، تینوں نامزد امیدواروں کا تعلق بیوروکریسی سے ہے۔ تینوں امیدوار وفاقی سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں