ضرورت سے زائد گندم پیدا ہونے کے باوجود قلت کیسے پیدا ہوئی،پرویز رشید

اسلام آباد(سی این پی)سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ہماری ضرورت سے 4 لاکھ ٹن گندم زیادہ پیدا ہوتی ہے، زیادہ گندم پیدا ہونے کے باوجود قلت کیسے پیدا ہوئی۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں 24 لاکھ ٹن گندم پیدا ہوئی،ہماری ضرورت سے 4 لاکھ ٹن گندم زیادہ پیدا ہوتی ہے ،زیادہ گندم پیدا ہونے کے باوجود قلت کیسے پیدا ہوئی؟گندم کومنافع کمانے کیلیے ایکسپورٹ کیا گیا،جس نے گندم سے کمائی کی اس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ 29 روپے فی کلو کے حساب سے گندم کو ایکسپورٹ کیا گیا،جس کی محنت سے گندم پیدا ہوئی و ہی آج 70روپے میں گندم خرید رہا ہے ،جو روٹی ہمیں 17 روپے میں ملے گی وہی ہم نے 6 روپے میں دوسرے ممالک کے لوگوں کے دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں