پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے،فیاض الحسن چوہان

گجرات(سی این پی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، آٹے کا بحران سندھ میں ہے اور سندھ حکومت اس کی ذمہ دار ہے۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں،آٹے کا بحران سندھ میں ہے اور سندھ حکومت اس کی ذمہ دار ہے،سندھ حکومت نے 4 لاکھ ٹن کوٹیمیں سے1 لاکھ ٹن گندم اٹھائی۔ان کا کہنا تھا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 88 فلور ملز کا کوٹہ معطل کیا گیا ہے،فلور ملز پر 14 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف لندن بیٹھ کر معجزے کے منتظر ہیں انہیں مایوسی ہوگی،آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن 5 سال اسی حال میں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں