شاہی حیثیت چھوڑنے کافیصلہ مشکل ،کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا،شہزادہ ہیری

لندن (سی این پی) شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعدبرطانوی شہزادہ ہیری کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے ۔ شہزادہ ہیری کاکہنا ہے کہ شاہی حیثیت چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسراراستہ نہیں تھا۔گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ہیری نے کہا کہ میں نے اور میگھن نے شاہی ذمہ داریاں اچھے سے سنبھالنے کیلئے جو کچھ ممکن تھا کیا۔ امید تھی پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں مگر بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں تھا ۔ شہزادہ ہیری نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ وہ اور میگھن بھاگ نہیں رہیبلکہ پرامن زندگی چاہتے ہیں۔ برطانیہ میراگھرہے،مجھے دکھ ہے کہ بات یہاں تک پہنچ گئی ۔شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ دادی اور اپنی کمانڈر انچیف کا بیحد احترام ہے ،آپ کی خدمت جاری رکھیں گے، ان کا اور خاندان کا شکر گزار ہوں۔ شاہی حیثیت چھوڑنے کافیصلہ آسان نہیں تھا ۔ یاد رہے کہ شہزادہ ہیری کی علیحدگی پر شاہی خاندان کے معاملات بھی طے پاگئے ہیں ۔معاہدے کے تحت شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل پبلک فنڈ استعمال نہیں کرسکیں گے۔معاہدے کے تحت جوڑے کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر خرچ کیے گئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے اور ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس کرنے ہوں گے۔ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد برطانوی جوڑے کی یہ پہلی تقریر تھی۔ شاہی جوڑا فی الحال اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا کے مغربی ساحل پر قیام پذیر ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں