بھارتی شہریت کاکالا قانون، خواتین سڑکوں پر نکل آئیں،حکومت مخالف نعرے

نئی دہلی(سی این پی)تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا سامان اٹھا کرلے جانے کی پولیس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، مظاہرین نے لکھنو پولیس چور ہے کے نعرے لگا دیے۔ دہلی کے شاہین باغ کے بعد بھارت کے دیگر شہروں میں بھی خواتین شہریت کے کالے قانون کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔خواتین نے لکھنو کے گھنٹہ گھر کی سیڑھیوں پر حوصلوں کی میخیں گاڑکر احتجاج کے خیمے نصب کردیے۔واضح رہے سینکڑوں خواتین تاریخی گھنٹہ گھر کے سائے میں بغیر سائبان کے بیٹھ گئیں ۔لکھنو میں انتظامیہ نے ری پبلک ڈے سے پہلے بڑے اجتماعات پر پابندی لگا رکھی ہے۔ادھر ریاست بہار کے شہر گیا میں بھی گزشتہ 22روز سے خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں۔دہلی میں شاہین باغ سمیت خریجی اور بلی ماراں جبکہ ممبئی اور کولکتہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔واضح رہے بھارت میں کالے قانوں کے خلاف مستقل مظاہرے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں