کراچی(سی این پی)شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے یادگار لمحوں میں ٹریفک پولیس اہل کاروں کی کارکردگی بہترین قرار دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے میچ کے موقع پر بہترین طریقے سے ٹریفک سنبھالنے کے لیے ٹریفک پولیس اہل کاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے، بہترین کارکردگی کو سراہنے کے لیے انھیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔میڈیاکے مطابق اس سلسلے میں اسکاٹ آڈیٹوریم میں ٹریفک پولیس کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ایس ایس پی ٹریفک ساتھ امیر سعود مگسی نے خطاب کیا، تقریب میں ڈی ایس پی سیکورٹی سعید آرائیں، ڈی ایس پی ایڈمن ارشد اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ساتھ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 6 افسران اور 300 سے زائد اہل کاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے، اہل کاروں کو سرٹیفیکیٹ کے ساتھ انعامات بھی دیے گئے۔اس موقع پر ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہے کہ میں محنت کرنے والی فورس سے مخاطب ہوں، یہ فورس ہر حال ہر موسم میں محنت سے کام کرتی ہے، سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے دوران اس فورس نے بہترین کارکردگی دکھائی، قائد اعظم ڈے، کرسمس اور سال نو کے موقع پر بھی مجموعی کارکردگی انتہائی شان دار رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک فورس نے بہت مشکل وقت بھی گزارا ہے، اہل کاروں نے شہادتیں بھی دی ہیں، یقین ہے کہ آپ اسی طرح محنت سے کام کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ذریعے ملک میں 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی، اس سیریز کا دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اس دوران کراچی پولیس نے بہترین اور جامع سیکورٹی پلان تیار کیا تھا۔ ٹریفک پولیس اہل کار کراچی میں منعقد ہونے والے نائٹ میچز کے دوران بھی بہترین کارکردگی دکھاتے رہے ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک