اسلام آباد(سی این پی)شاہد خاقان عباسی نے زیر حراست تمام ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا سپیکر تمام ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں، جمہوریت عمل سے مضبوط ہوتی ہے، الفاظ کے اظہار سے نہیں۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سپیکر اسد قیصر کو کھلا خط لکھا جس میں کہا گیا کہ جیل میں قید اور زیر حراست ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں، یہ حقیقت ہے کہ سپیکر آفس حکومت کے دبائو میں ہے، سپیکر آفس قیدی ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے کئی بار زور دیا لیکن میری کوششوں کا اثر نہیں ہوا۔خط میں مزید کہا گیا کہ بطور ایوان کا محافظ تمام ارکان کی حاضری یقینی بنانا سپیکر کی ذمہ داری ہے، دو بار میرے پروڈکشن آرڈرز اجلاسوں کے بعد موصول ہوئے، سپیکر آفس کو خط بھی بھیجا لیکن جواب نہیں ملا، ایوان کے محافظ کے طور پر سپیکر کے اقدامات کو بذات خود بولنا چاہیے، میرے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوگئے تو بھی ایوان میں نہیں آئوں گا، تمام قیدی ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے تک ایوان میں نہیں جائوں گا۔
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات