افغانستان میں امریکی ناکامی کا الزام پاکستان پر لگانا غیرمنصفانہ ہے،عمران خان

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا الزام پاکستان پر لگانا غیر منصفانہ ہے۔روسی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اگر ہم نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ نہ لڑتے تو ہم دنیا کا خطرناک ملک نہ ہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوویت یونین کے خلاف جنگ میں انہی لوگوں کو تربیت دی گئی، جس کا فنڈ سی آئی اے نے دیا تھا، یہ تربیت یافتہ لوگ تھے اور ایک عشرے بعد جب امریکا وہاں گیا تو کہا گیا کہ یہ جہاد نہیں یہ دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا، امریکا کا اتحادی بننے سے یہ گروپس ہمارے خلاف ہوگئے اور 70 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ شروع سے ہی اس جنگ کے خلاف تھے، اس جنگ سے معیشت کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔وزیراعظم نے کہا کہ اب آخر میں افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا الزام ہم پر لگادیا گیا جو کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں