حیدرآباد(سی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم اس غیر جمہوری حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔حیدرآباد میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل وفاقی وزیر قانون نے کراچی پر قبضے کا پلان پیش کیا، اگر کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کراچی کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک چلانا کوئی میچ نہیں ہے، ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے ماضی میں ملک ٹوٹا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آمر اٹھارویں ترمیم پر حملہ کرتے آ رہے ہیں لیکن ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے اصل آئین کو بحال کرایا، آمروں سے لڑ کر، قربانیاں دے کر آئین بحال کیا اور ہمارے وزیراعظم سندھ میں آ کر کہتے ہیں کہ وفاق 18 ویں ترمیم کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ کوتباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی پر قبضے کا مذاق کیا جا رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی کٹھ پتلی اور غیر جمہوری طاقتوں کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی ہو گی، کسی صورت سندھ کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں لوگوں کو سیاسی قیدی بنا کر رکھ دیا ہے، کٹھ پتلی حکومت کا ظلم جاری ہے، عوام کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی کا کام عوام کو خوش رکھنا نہیں ہوتا، کٹھ پتلی عوام کے ووٹ سے نہیں آتے اس لیے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب آصف زرداری کی حکومت آئی تو پاکستان دہشت گردی کا شکار تھا، مشکلات کے باوجود آصف زرداری نے ملک کو سنبھالا۔انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود آصف زرداری نے تنخواہیں اور پنشن بڑھائی، آصف زرداری نے مشکل حالات میں بھی غریب عوام کو ریلیف دیا۔
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ