پشاور(سی این پی )کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ ریلیف وآباد کاری نے کرونا وائرس کے خدشات اورخطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رہنے، تیاری اور رسپانس کے لئے انتظامات کی ہدایات بھی دی گئیں ہیں۔ادھر قومی ادارہ برائے صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کا آغاز کر دیا ہے۔ کراچی، لاہور اور ملتان سے حاصل کیے گئے 6 نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔قومی ادارہ برائے صحت نے لیاری کے ارسلان سمیت چین سے پاکستان آنے والوں کے نمونے لیے جس کی 24 سے 48 گھنٹے میں رپورٹ آنے کا امکان ہے۔ کراچی کے آغا خان اور ڈا ہسپتال بھی تشخیصی صلاحیت حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین میں کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری کو چین اور پاکستان کے درمیان پروازیں کی آمدورفت معطل کیا گیا فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔چین ارومچی سے پہلی براہ راست پرواز 61 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جبکہ نجی ایئر لائن کی پرواز 40 طلبا کو لیکر چین سے براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچی۔ائیرپورٹ پر وزارت صحت نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ڈیسک بنائے اور ان کا میڈیکل چیک اپ سکینگ کی گئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی مسافر میں کرونا وائرس نہیں ملا ہے۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت نے اسلام ایئر پورٹ کا دورہ جہاں ڈاکٹر ظفرمرزا نے مسافروں کی سکریننگ کے انتطامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ظفر مرزا کا کہنا تھا تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنا لیا ہے۔ حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کروناوائرس کیسزکی تشخیص کی سہولت موجود ہے، تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ کے مکمل انتظامات موجود ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک