وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مصروفیات کوحتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کو حتمی شکل دی گئی جبکہ ملاقاتوں کا حتمی شیڈول بھی طے کرلیا گیا ہے، وزیرخارجہ نے کہا 58 ممالک کی پاکستان کے موقف کی حمایت معمولی بات نہیں، بھارت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا،پارٹی رہنمااورارکان پارلیمان شریک ہوئے ، اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں یواین جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی مصروفیات کوحتمی شکل دے دی گئی جبکہ وزیراعظم کی ملاقاتوں کا حتمی شیڈول بھی طے کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا کے کامیاب دورے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کواپنے3روزہ دے سے متعلق بریف کیا اور 58 ممالک کی طرف سے بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا، 58 ممالک کی پاکستان کے مقف کی حمایت معمولی بات نہیں۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غیرمعمولی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیا ہے، یورپی یونین نے اپنے بیان میں یواین قرارداد کا تذکرہ کیا، یہ ہمارے موقف کی تائید اور بڑی سفارتی کامیابی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا 58ممالک کاہمارے موقف کوسراہنابھارت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، وزیراعظم سے نشست میں دورہ امریکاپربھی بات ہوئی، وزیراعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کو حتمی شکل دی گئی۔خیال رہے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے اور 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے معاملے کو اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں