مہنگائی کی شرح بڑھنے میں آٹے اور چینی کی قیمتوں کا بڑا ہاتھ ہے، حماد اظہر

اسلام آباد: (سی این پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی بڑھنے کا شدت سے احساس ہے۔ مہنگائی کی لہر کو توڑنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ بیرونی خسارہ بڑھنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی جبکہ اداروں کو دیوالیہ سے بچانے کیلئے انرجی پرائس ایڈجسٹ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح بڑھنے میں آٹا چینی کی قیمتوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ جولائی میں ای سی سی نے گندم ایکسپورٹ روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ موسمیاتی تبدیلی سے فصلوں کی خرابی سے قیمتیں بڑھتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ چینی کی وجہ سے کپاس اور دوسری فصل کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں نجکاری کے قوانین نہایت پیچیدہ اور بہت طویل ہیں۔ بہت ساری حکومتیں نجکاری کے دعوے کرنے باوجود نہیں کر پائیں۔ قانونی پیچیدگی کی وجہ سے ماضی میں بھی نجکاری نہیں ہو سکی۔ ہم نجکاری کے اہداف پورے کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ نجکاری کے قوانین کو ازسر نو دیکھنے اور نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں