اسلام آباد(سی این پی )حکومت نے چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کامرس ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پابندی سے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں خطے کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو آئی ٹی سیکٹر میں مضبوط کرنے کے لیے پاکستان سے آئی ٹی سافٹ وئیرز کی ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نیٹ ورک بڑھانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے، چھوٹے سافٹ وئیر ایکسپورٹرز کے لئے ریلیف پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت اسلام آباد میں 40 ایکٹر پر مشتمل سافٹ ویئر سٹی بنایا جائیگا، لوکل سافٹ وئیر کمپنیوں کو سافٹ وئیر سٹی میں سہولتیں ملیں گی۔پاکستانی ادارے لوکل کمپنیوں سے سافٹ وئیر خریدیں گے، صوبائی اور وفاق کی جانب سے عائد ڈبل ٹیکس ختم کر دیا جائے گا اور ایکسپورٹرز کو ڈالر کا ایکسچینچ ریٹ مارکیٹ سے بہتر دیا جائے گا، ایکسپورٹرز رسیو ایبل رقم کے مساوی لون حاصل کر سکیں گے، اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد کی تمام یونیورسٹیز کو انٹرکنیکٹ کر کے ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی ایچ آر نے پاکستان سے بے قاعدہ ہجرت پر رپورٹ جاری کردی
ایجنسیوں کےکام پر کسی کو اعتراض نہیں، اعتراض ماورائے قانون کام پر ہے،جسٹس محسن اختر
پاکستان انرجی سمپوزیم کل ہوگا
ریمارکس اور از خود نوٹس سے خرابی پیدا ہوتی ہے، ججز کا کام تقریرکرنا نہیں،رانا ثنا اللہ
پی آئی اے کا پاکستانی طالبعلموں کی بشکیک سے واپسی کیلئے 2 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا فارنزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
صدر کا دورہ یو اے ای، گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی قراردادیں منظور
چودھری پرویز الہٰی کولاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا