گائے کا گوبر بھارتیوں کو تابکاری سے بچائے گا،بھارتی سیاستدان کا انوکھا دعوی

نئی دہلی(سی این پی)بھارتی سیاستدان اور گائے کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ شنکر لال نے دعوی کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرتا ہے تو گائے کا گوبر بھارتیوں کو تابکاری سے بچائے گا۔شنکر لال نے تابکاری سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ناسا نے مشورہ دیا ہے کہ اگر زمین میں گھڑا کھود کر اس پر پتے رکھ کے ڈیڑھ فٹ اوپر تک گائے کا گوبر رکھ دیا جائے تو انسان محفوظ رہیں گے کیونکہ گوبر تابکاری جذب کر کے انسانوں کو بچائے گا۔انہوں نے کہا کہ ناسا نے یہ تحقیق کی ہے اور اسے گوگل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے اس دعوے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے طنز کرتے ہوئے کہا بھارت سے گائے کے حوالے سے ایک اور انوکھا دعوی سامنے آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں